جمعرات 29 جنوری 2026 - 10:11
حرم حضرت معصومہ (س) تا مسجد جمکران کے راستے میں 650 موکب کا قیام / 90 بین الاقوامی موکب بھی شامل

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین رہبر نے کہا: حرم مطہر حضرت معصومہ (س)، بلوارِ پیامبر اعظم (ص) سے مسجد جمکران تک کے راستے میں 653 سے زائد عوامی موکب مستقر ہوں گے جو مجموعی طور پر تقریباً 1800 اسٹالز پر مشتمل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیمہ شعبان عوامی کیمپس کے انچارج حجت الاسلام والمسلمین جواد رہبر نے صوبہ قم کے میڈیا نمائندوں کے ساتھ منعقدہ نشست میں حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر ہونے والے عوامی پروگراموں کی تفصیل کا اعلان کرتے ہوئے اس عظیم تقریب کے عوامی ہونے پر زور دیا اور کہا: مختلف طبقات کی عوامی شراکت سے ایک وسیع منظم اور تہذیبی تحریک وجود میں آئی ہے۔

انہوں نے ان پروگرامز کی پلاننگ اور منصوبہ بندی کے آغاز میں زمانی محدودیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس سال ملک کے خاص حالات اور بعض پیش آنے والے واقعات کے باعث میڈیا کے ساتھ وسیع سطح پر ہم آہنگی کا موقع توقع سے کم تھا تاہم عوامی صلاحیتوں اور گزشتہ برسوں کے تجربات پر انحصار کرتے ہوئے پروگراموں کو مناسب معیار کے ساتھ انجام دینے کی کوشش کی گئی۔

نیمہ شعبان عوامی کیمپ کے انچارج نے کہا: اس سال پہلی مرتبہ «قرارگاہِ مردمی نیمۂ شعبان» باضابطہ طور پر تشکیل دی گئی ہے جو مهدویت، انقلاب اسلامی اور نظامِ جمہوری اسلامی کے درمیان گہرے ربط کے قیام نیز نیمۂ شعبان کی تقریبات کے بین الاقوامی پہلو کو تقویت دینے کے مقصد سے سرگرمِ عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس کیمپ میں 1196 سے زائد عوامی خدام نے رجسٹریشن کرائی ہے جن کا مرکزی ڈھانچہ تقریباً 100 تجربہ کار اور فعال افراد پر مشتمل ہے جو گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین رہبر نے نیمۂ شعبان کی تقریبات کے مرکزی پروگراموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حرم مطہر حضرت معصومہ (س)، بلوارِ پیامبر اعظم (ص) سے مسجد جمکران تک کے راستے میں 653 سے زائد عوامی موکب مستقر ہوں گے جو مجموعی طور پر تقریباً 1800 اسٹالز پر مشتمل ہیں جن میں سے 1100 سے زائد اسٹالز پذیرائی کے لیے ہیں، تقریباً 500 ثقافتی ہیں اور بقیہ خدماتی اور سپورٹ بوتھ سے متعلق ہیں۔

انہوں نے کہا: اس سال مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 90 بین الاقوامی موکب اس محور کے بہترین مقامات پر مستقر کیے گئے ہیں تاکہ ثقافتِ انتظار اور مهدویت کا عالمی منظر پیش کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا: جشنِ نیمۂ شعبان عوام کے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے تعلق کو مضبوط بنانے کا ایک عظیم موقع ہے اور ہمیں امید ہے کہ باہمی ہمدلی اور عوامی شراکت کے ذریعہ زائرین کی شایانِ شان میزبانی انجام پائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha